اہم خبریں

سیکیورٹی فورسزکی جنوبی وزیرستان اورضلع خیبر میں کارروائیاں،3 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسزکی جنوبی وزیرستان اورضلع خیبر میں مختلف کارروائیاں،3 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔دہشتگردوں کےقبضےسےگولہ بارود سمیت آتشی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جنوبی وزیرستان اور ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن کیا جس میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے مزید بتایا گیا کہ 27جولائی کو باغ میں سیکیورٹی فورسزکی دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ ہوئی ،فائرنگ تبادلےمیں ایک دہشتگردہلاک ہوا جبکہ 28جولائی کوگومل زام شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا، جس میں 2دہشت گردمارےگئے جو متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث میں تھے مزید دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں کلیئرنس آپریشنزجاری ۔

متعلقہ خبریں