اہم خبریں

نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام کسی نے نہیں پیش کیا،رانا ثناء اللہ

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے، انہیں سازش کے ذریعے عملی سیاست سے علیحدہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو عدالتی فیصلے پر سزا ہوئی ،اس ختم کرنے کا طریقہ موجود ہے ، نوازشریف حفاطتی ضمانت لیں گے، پھر اپیلوں پر سماعت کے بعد بری ہو جائیں گے، ان پر لگی پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی، نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب نہیں ۔

متعلقہ خبریں