اسلام آباد(نیوزدیسک)تیل و گیس کی دریافت میں ایک اور اہم پیشرفت ،ماڑِی پٹرولیم نے بیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کرلی ماڑی پٹرولیم نے دوسرے ہاریزنٹل کنویں کی کامیاب ڈرلنگ سے گیس دریافت کرلی۔ترجمان ماڑِی پٹرولیم کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہاریزنٹل ڈرلنگ کی لاگت میں سترہ فیصد کی بچت ہوئی،نئی دریافت سے گیس سسٹم میں شامل ہونا شروع ہوگئی ہے ،ماڑِی پٹرولیم نے پانچ سال میں قومی خزانے میں تین سو چھیاسٹھ ارب روپے جمع کرائے ،کمپنی کی مصنوعات کے باعث گیارہ ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت ہوئی، گیس کی دریافت سے مقامی وسائل میں اضافہ ہوگا۔















