اہم خبریں

حکومت نے الیکشن اصلاحاتی بل دستخط کیلئے صدر مملکت کو بھجوادیا ،اہم پیغام بھی جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھجوا دیا ،وفاقی حکومت کا انتخابی اصلاحات بل سے متعلق صدر کو پیغام ارسال،مشترکہ اجلاس سے منظور کردہ شکل میں مسودہ پر فوری دستخط کئے جائیں تاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے، انتخابی اصلاحات بل میں حکومت و اپوزیشن اور اتحادیوں کی مشاورت سے ترامیم تجویز کی گئی ہیں،انتخابی اصلاحات بل سے آئندہ انتخابات کو شفاف اور نتائج کو بلاتاخیر لانے میں مدد ملے گی، صدر مملکت بل پر غور کے بعد دستخط کردیں تو فوری طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ نافذ العمل ہوگا،صدر مملکت نے دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 14 دنوں میں ازخود نافذ العمل ہوگا ۔صدر مملکت نے آخری روز تک دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 9 اگست کو ازخود نافذ العمل ہوجائیگا۔

متعلقہ خبریں