اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہی 15 دن رہ گئے ۔ بے شک لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگادیں بے شک اپنی مرضی کے مطابق نگران وزیراعظم کے اختیار میں وسعت کیلئے ترامیم کروالیں ارکین اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کے لیے 50ارب روپے کی بجائے 100 ارب بھی جاری کردیں تو ووٹ ترقیاتی کاموں کا نہیں عزت نفس کا ہے، لوگوں کو تو مہنگائی اور بجلی کا بل مار گیا ترقیاتی کام کیا کر لیں گے آٹا اور چینی کی مہنگائی کا پھندا ہی کافی تھا اب بجلی کی مہنگائی کامزیدپھندہ بھی لوگوں کے گلوں میں ڈال دیا گیا ہے وہ کون سی انڈسٹری ہے جو اس مہنگی بجلی پر چل سکتی ہےسوائے بے روزگاری کے لوگوں کو سڑکوں پے آنے پر مجبور کرنے کےعلاوہ کوئی کام نہیں ہو رہا خودکشیاں بھوک اور ننگ آئین اور قانون کی بے حرمتی چادر اور چاردیواری کی تباہی حکومت کا سیاسی قبرستان بنادے گی اسحاق ڈار کو لائیں یا اپنے کسی جگری یار کو لائیں یہ قوم اب سب کچھ سمجھتی ہے اور وقت آنے پر درست فیصلہ کرے گی آٹا چینی بجلی آئین اور قانون سے کھلواڑ آپ کے 14 طبق روشن کردے گا جسے اللہ ختم نہ کرے اُسے کوئی ختم نہیں کرسکتا اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں اپنی مرضی کا نگران وزیراعظم لے آئیں اپنی مرضی کے انتخابی نشان کا چناؤ کر لیں اگر الیکشن ہوئے تو شکست آپ کا مقدر ہے 15 مہینوں میں جو ظلم وستم آپ نے سیاسی مخالفین پر ڈھائے ہیں اس کی مثال پاکستان میں کہیں نہیں ملتی بے گناہوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں جھوٹے مقدموں سے تھانوں میں انبار لگے ہیں جمہوریت کے نام پر فاشزم دہشتگردی اور لوٹ مار کا جو بازار گرم ہے یہ بازار عنقریب بند ہونے والا ہے اور عوام اپنا حق لے کر رہیں گے
15 دن رہ گئے ہیں بے شک لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگادیں بے شک اپنی مرضی کے مطابق نگران وزیراعظم کے اختیار کی ترمیم کروالیں ارکین اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کے لیے 50ارب روپے کی بجائے 100 ارب بھی جاری کریں تو ووٹ ترقیاتی کاموں کا نہیں عزت نفس کا ہے لوگوں کو تو مہنگائی اور بجلی کا بل مار…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 27, 2023















