اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران سیٹ اپ کی تیاریاں، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی سونپنے کا امکان ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی کیلئے پلان بنا لیا ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین، سعودی عرب، یو اے ای، آئی ایم ایف سے اسحاق ڈار مسلسل رابطے میں رہیں گے،آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار نے نگران سیٹ میں عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع وزارت خزانہ نگران سیٹ اپ کے دوران بیرونی ادائیگیوں کو بھی بروقت ادا کیا جائے گا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، یو اے ای سے سرمایہ کاری لانے کیلئے اسحاق ڈار کام کریں گے، ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور موجودہ پالیسی پر چلانے کیلئے دوست ممالک کو یقین دہانی ، اسحاق ڈار کو معاشی ٹیم معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے آگاہ رکھے گی۔















