اہم خبریں

سینیٹراسحاق ڈارنگران وزیراعظم ، پیپلزپارٹی کا بھی ن لیگی قیادت کے فیصلے سے اتفاق

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کا معاملہ ،اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا نگران وزیراعظم کیلئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کر لیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام پر دیگر سیاسی اور اتحادیجماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے،وزیر خزانہ اسحق ڈار بطور نگران وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔ن لیگی رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ کابینہ اور تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے ہو گا۔امید ہے آخری ہفتے میں کسی ایک نام پر اتفاق ہوجائے گا۔ نگران وزیراعظم کیلئے بنیادی شرط یہ ہے کہ اس پر سب کا اتفاق ہو۔

متعلقہ خبریں