لاہور( نیوز دڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ، لاہور رنگ روڈ اور موٹروے ایم 2 ،3،11سمیت کئی اہم شاہراہیں مختلف مقامات سے بند ۔تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، ملتان موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک اور ایم الیون سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے کامونکی تک بند کر دیا گیا ہے،ایم 4 عبدالحکیم تا پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ بند کر دی گئی ،موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ تا سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف ترجمان موٹرویز نے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، محکمہ موسمیات نے مری میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی کردی جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ کمشنر راولپنڈی نے بھی مسافر اور سیاح سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔















