اہم خبریں

نوازشریف، زرداری ، بلاول نے دبئی میں ڈیرے ڈال لئے ، اہم فیصلے متوقع

دبئی (نیوزڈیسک)عبوری حکومتبنانے کی تیاریاں،دبئی ایک بار پھر حکمران اتحاد کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کے یو اے ای پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف بھی سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچ گئے جبکہ پیپلزپارٹی قیادت سمیت بلاول بھٹو نے بھی دبئی میں ڈیرہ ڈال لئے ہیں۔گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے تھے، سابق صدر کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ، آصف علی زرداری چند دن دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں