اسلام آباد ( اے بی این نیوز )خانکی/قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے اعداد و شمار کیمطابق دریائے راوی جسر کےمقام پر پانی کا بہاؤ 100,000 کیوسک تک جانے کا امکان ہے۔دریا سے منسلک نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے،تیز آ ندھی سےبجلی کے کھمبے، سولر پینلز، ہورڈنگز، اونچے درختوں اور زیر تعمیر عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان اور گلوف کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے مون سون اپڈیٹ کے مطابق متعلقہ ادارے بارش کے دوران سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال بنائے. ممکنہ خطرے سے دوچار بوقت ضرورت نشیبی علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلاء یقینی بنائیں۔سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھیں۔علاوہ ازیں سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کیلئے متعلقہ ادارے تیار رہیں۔ متعلقہ صوبائی ادارے عوام کو متوقع صورتحال سے باخبر رکھنے کیلئے تمام میڈیا اور لوکل پلیٹ فارمز کے ذریعے تازہ معلومات فراہم کرتے رہیں.















