اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پرکرپشن کیس ، حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی ضمانت منظور ی کے فیصلے کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو شامل تفتیش ہونے کے ساتھ ساتھ متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے ۔