اہم خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا خیر مقدم

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ایرانی سفارتخانہ سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ایران آمد پر پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں یہ دورہ ایران اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ہمہ گیر تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتا ہےیہ دورہ پاکستان ایران تعلقات کی جامع توسیع کی طرف ایک طویل پیش قدمی ہےاس دورے کا نتیجہ ٹھوس کامیابیاں ہیں جو مثبت ثابت ہوں گی، یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پرایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایران کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔جمعہ کو افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر اسلامی جمہوریہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ’ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراپنے 2 روزہ دورہ ایران کے دوران ایران کی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں جنرل عاصم منیر ایرانی حکام سے دفاع اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ خبریں