اہم خبریں

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج

صوابی(اے بی این نیوز) محکمہ تعلیمخیبرپختونخوا میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے، محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا ۔مرکزی رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کیخلاف پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ صوابی تھانے درج کیا گیا ہے جس میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی، سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان اور ڈپٹی ای ڈی او کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔صوابی تھانے میں مقدمہ اینٹی کرپشن صوابی کے آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سیاسی مداخلت پر میرٹ کے برعکس بھرتیاں ہوئیں، محکمہ تعلیم کا ریکارڈ چیک کرنے بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کے باعث قومی خزانہ کا 1 کروڑ اور 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

متعلقہ خبریں