چشمہ(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چشمہ 5 جوہری توانائی منصوبہ بہت بڑا سنگ میل، یہ دو دوستوں کے درمیان تعاون کی شاندار علامت ہے، اس پر چینی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں ،چشمہ 5 نیوکلیئر منصوبہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کا عکاس ہے پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گاکی افواہیں پھیلانے والوں کیلئے اس منصوبے کا افتتاح ایک مؤثر جواب ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم شہبازشریف نے میانوالی چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ،چینی حکومت نے پاکستان کو معاشی دباؤ سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کیے ہم اس تعاون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست ہوگا، جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے بھی منصوبے کو محفوظ
ترین قراردیا ہے۔ و اضح رہے کہ چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا ۔















