اہم خبریں

امریکہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑا ہے ،انٹونی بلنکن

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے امریکہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے ،ملک میں میں پائیدار معاشی بحالی کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ کام جاری رکھے۔دوسری طرف امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض منظور کے بعد پاکستان کو مزید کام کرنا ہوگا،پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا والا ملک امریکہ ہے ،دوطرف تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے پر اُمید ہیں۔

متعلقہ خبریں