ملتان (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ جھرلو الیکشن کے ذریعے آنے والے پی ٹی آئی چیئرمین کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ،پی ٹی آئی نے شعبہ صحت کے لیے فنڈز مختص نہیں کیے اور ن لیگ کے جاری منصوبے پر کام نہیں کیا گیا ۔ آج وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ ملتان کیااس دوران زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا معائنہ بھی کیا،زیر تعمیر اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد وزیر اعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہے ،زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کر کے دکھ اور خوشی بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے نشتر اسپتال 2 کا کام نہیں کروایا،پی ٹی آئی نے شعبہ صحت کے لیے خطر خواہ فنڈز مختص نہیں کیے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ نے 2018 می نشتر اسپتال کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا گزشتہ حکومت نے اسے مکمل نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا جھرلو الیکشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھا کر لیا گیا جس کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔















