اہم خبریں

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس ،پاکستان کیساتھ معاہدے کی منظوری کا امکان

نیویارک (اے بی این نیوز)آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا۔ایگزیکٹیو بورڈ پاکستان کیساتھ معاہدے کی منظوری دیگا۔جس کے بعد پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی جائیگی۔ آئی ایم ایف پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ کا منصوبہ پہلے ہی منظور کرچکا ہے۔آئی ایم ایف 3ارب ڈالر دینے سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہوگا پاکستان سے متعلق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس آج ہونے جارہا ہے اجلاس سے قبل پاکستان نے ایک اور شرط پوری کردی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پایا گیا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ اورفنانسنگ گیپ کا پلان پرغورکیا جائے گا گزشتہ روز پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرمل چکے ہیں چین سے3.5ارب ڈالراوریو اے ای سے ایک ارب ڈالرکی فنانسنگ ایک ہفتے میں ملنے کا امکان ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے 50،50کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے۔

متعلقہ خبریں