لاہور(اے بی این نیوز) اندرون بھاٹی گیٹ میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ آگ نور محلہ میں واقع ایک مرلہ کے مکان میں لگی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے خاندان کے تمام افراد پھنس گئے، گھر میں موجود تمام افراد نے خود کو مکان کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا تھا۔سائرہ بانو زوجہ ظہر الدین، فرزانہ اس کی بیٹی، 13 سالہ سیماب، ثانیہ 18 سال اور اس کا بیٹا 13 سالہ مونو، 16 سالہ عادل، 4 سالل انزل فاطمہ ولد وارث علی شامل ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں ظہرالدین بابر کی فیملی رہائش پذیر تھی۔ مرنے والوں میں ظہرالدین کا ایک بیٹا، ایک بیٹی، بہو، پوتے پوتیاں شامل ہیں، مرنے والوں میں 6 بچے، دو خواتین، ایک مرد بھی شامل ، جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا جب امدادی آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔















