اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کریں گے۔یونیورسٹی ضم شدہ اضلاع کی پہلی یونیورسٹی ہے۔یونیورسٹی ان اضلاع کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اعلی تعلیم فراہم کرے گی. 1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس یونیورسٹی کی بنیاد مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت میں رکھی گئی. وزیرِ اعظم پشاور میں وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے. وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے. پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کاروائی براہ راست نشر کرے ۔















