اسلام آباد (اے بی این نیوز )عالمی ریٹنگ ایجسنی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی ،پاکستان کی لانگ ٹرم فارن کرنسی ریٹنگ ٹرپل سی منفی سے ٹرپل سی کر دی گئی، اسحاق ڈار کی ٹویٹ،انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ معیشت کے استحکام کے سفر میں ایک اچھی خبر ہےپاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ایم ایف معاہدے کے سبب پاکستان کی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ گریڈکردی۔ان کا کہنا تھاکہ فچ نے طویل مدتی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر سےٹرپل سی کردی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے یہ ایک اور مثبت خبر ہے، وزیراعظم، حکومتی اتحادیوں، معاشی ٹیم اور قوم کو مبارک ہو۔دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کریں گے،،۔وزیر خزانہ نے قوم،اتحادیوں اور معاشی ٹیم اور وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔















