اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات نے کیا کہپی ٹی آئی کہتی ہے وہ ملک کی بڑی جماعت ہے لیکن اس کا کو ئی ترجمان نہیں،کل اس کے کہنے پر جو نواز شریف پر الزامات لگاتے تھے آج وہ نواز شریف کو اچھا کہتے ہیں یہ شخص دھوکہ باز،فراڈ باز ہے،اس کا مرض لا علاج ہے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ تما م ثبوت آچکے ہیں،یہ کبھی کہتا ہے کہ میرے اوپر راکٹ لانچر سے حملہ ہو نے والا ہے، اس کے خلاف تمام ثبوت ایف آئی اے کے پاس آچکے ہیں،اس کے اس قسم کے بیانات سے اگر کوئی دہشتگر دیی کا واقعہ ہو تا ہے تو یہ ذمہ دار ہو گا،اس شخص نے ذہن سازی کی،لوگوں کو تیار کیا تو نو مئی کو واقعہ پیش آیا، حملے کئے گئے،آگ لگائی گئی،نو مئی کے واقعہ کا فائدہ دشمن کو ہوا،اس سے کو ئی پو چھے یہ سیاست پر ایک دھبہ ہے اس نے جمہوریت کو نقصان پہنچا یا، جب اس سے پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ مجھ سے سوال نہ کئے جائیں، توشہ خانہ چور ہو،تم قوم کے مجرم ہو ،ہر وہ الزام جو تم نےلگایا وہ سب غلط ہیں، میں بتاتی ہوں کہ زیادتی کیا ہوتی ہے جو تین دفعہ وزیر اعظم رہا اس پر الزابات لگائے جائیں، مریم نواز کو بے گناہ گرفتار کیا گیا، ابھی تمھارے ساتھ ہوا ہی کیا ہے،ہم لوگ ڈبے پہن کر عدالتوں میں پیش نہیں ہو ئے ،دلیری سے پیش ہو ئے، کچھ ٹولہ ملک کے باہر بیٹھا ہے جو ملک کے خلاف کام کر رہا ہے،شہباز شریف کو جیل میں رکھا کو ئی سہولت نہ دی،فریال تالپور کو جیل میں ڈالا اس وقت تمھیں انسانی حقوق یاد نہیں آئے،تم نے زمان پارک میں پو لیس پر پٹرول بمبوں سے حملہ کیا، لوگوں کی بیٹیوں کے ساتھ یہ سلوک کر کے کہتے ہو تمھارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، تم نے شہدا کی یاد گاریں جلائیں، سکولوںکو آگ لگائی، تم نے ملک کو دہشت گردی کا شکار کیا ،رانا ثنا اللہ کو جھوٹے کیس میں پھنسایا، اس فارن ایجنٹ ہو ہٹانے سے ملک کو فائدہ ہو گا، مریم نواز کے کیس میں جج نے کہا کہ ثبوت کا ایک کاغذ کا ٹکڑا بھی نہیں دیا گیا، کہا جاتا ہے کہ عمران خان پرتشدد کیا گیا، سر پر ڈندا مارا گیا، ہائی کورٹ کے احاطے میں عمران خان کو مارنے کی کوشش کی گئی،اس نے یہ سارے الزامات لگائے،کہتاہے مجھے گرفتاری کے دوران زہر دے کر مار دینگے، اگر تمھارے پاس کو ئی جوابات ہیں تو جواب دو، روزانہ عدالتوں میں پیش ہو اور اپنی صفائی دو، اب فارن میڈیا کو تو آرام آگیا کہ ہر انٹر ویو میں ایک ہی بات ہو تی ہے، وہ اب اس کے انٹرویو سے کتراتے ہیں، تم نے ملک بھر میں آگ لگا دی،آج جوکچھہو رہا ہے وہ سارے تمھارے اعمال ہیں جو تمھارے سامنے آ رہے ہیں، آپ کو جواب تو دینا پڑے گا، چند ٹولوں کو بیرون ملکبٹھایا ہوا ہے ،آج تک کسی سیاسی جماعت نے شہدا کی یاد گاروں کی بے حرمتی نہیں کی، انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست میں پہلی مرتبی پٹرول بم کا نام سنا، ان کا علاج قانون کے مطابق ہو گا۔















