اہم خبریں

ملک میں بجلی بحران ،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں بجلی بحران برقرار، شہریوں کو شدید گرمی میں بھی 10 سے 12 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ،ہائی لاسز اور بجلی چوری کے علاقوں میں سب سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ،ملک میں آج بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 232میگاواٹ جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 768سو میگاواٹ ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ،پن بجلی کی پیداوار7ہزار952میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس770 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار132سو میگاواٹ جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 293 میگاواٹ ہے ،ذرائع کےمطابق سولر بجلی گھروں کی پیداوار 103 میگا واٹ جبکہ بگاس سے 107میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ،نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار411 میگاواٹ ہے ،ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ملک کے بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں