اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کے 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیف کمشنر افس نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی، تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو دو مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی، تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار ، رمنا اور سیکرٹریٹ میں درج ایک ایک مقدمے کی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی،چیرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ آج پیش ہوں گےاسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں،چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 کیسز انسدادِدہشتگردی عدالت میں بھی مقرر ہیں،

متعلقہ خبریں