اہم خبریں

صادق آباد میں ڈاکو بے لگام ،پولیس وین پر فائرنگ ،تین اہلکار زخمی

صادق آباد (نیوز ڈیسک) صادق آباد کے ڈاکو بے لگام ،پولیس وین پر فائرنگ کرکے تین اہلکار زخمی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ
تھانہ بھونگ کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکار وں کو زخمی کردیا، تینوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا جس کہ دورا ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا ۔ زخمی ہونے والوں میں کانسٹیبل الطاف، لطیف اور کانسٹیبل عدیل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں