اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کی آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا مہم کی مذمت ،کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے۔ گزشتہ روزوزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سازشی عناصر ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کیخلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں، شہدا کے خلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے سانحے کیلیے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، آرمی چیف اور فوج کیخلاف مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو مذموم مہم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہر سازش کچل دیں گے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا، یہ صرف سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے۔ قوم9 مئی کو خانہ جنگی کی سازش کی طرح اس گھنانی سازش کو بھی ناکام بنائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں ملک میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، قوم اپنی فوج اور اس کے سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں