اہم خبریں

ملک میں کل یومِ تقدیسِ قرآن منایا جائے گا، وزیراعظم نے احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )ملک بھرمیں کل یومِ تقدیسِ قرآن منایا جائے گا، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نے احتجاج کی کال دے دی، وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ایک ہوگئیں، واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی جس کی وجہ سے پوری امت مسلمہ کرب اور دکھ میں مبتلا ہے اور دنیا بھر میں اس حوالے سے احتجاج ہو رہے ہیں،پاکستان میں بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں ہو نے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ مذ متی قرار داد منظور کی گئی، کل پوری قوم سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا ئے گی، احتجاجی تقاریب منعقد ہو نگیں،دنیا بھر کو یہ پیغام پہنچایا جائے گا کہ مذہب کے نام پر آزادی کا یہ مقصد نہیں کہ کسی بھی مذہب کی دل آ زاری کی جائے۔

متعلقہ خبریں