اہم خبریں

ڈونلڈ بلوم نے اسحاق ڈار سے ملاقات کیوں کی، امریکی ترجمان نے خاموشی اختیار کرلی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ڈونلڈ بلوم نے اسحاق ڈار سے ملاقات کیوں کی، امریکی ترجمان نے خاموشی اختیار کرلی،صرف اپنا پالیسی بیان دیا کہ مستحکم اور محفوظ پاکستان ہی امریکا کے مفاد میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے امریکی سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات پر جواب نہیں دیا اور کہا کہ ہم باقاعدگی سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں ،یہ ملاقاتیں اہم ہوتی ہیں یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف قرض کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں