اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چشمہ 5 نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر ،وزیراعظم شہبازشریف آج مفاہمی یاداشت پر دستخط کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا شیڈول سامنے آگیا، آج چشمہ 5 نیوکلئیر پاور پلانٹ اور مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ،پاکستان سویٹ ہومز کو حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا عطیہ بھی پیش کریں گے۔