نیو یارک(نیوز ڈیسک )میٹا نے فیس بک کے اندر چیٹنگ کے فیچر کو پھر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔فیس بک دنیا کی پہلی سوشل میڈیا ایپ تھی جس میں ایپ کے اندر چیٹس کے آپشن کو ختم کیا گیا تھا،2023 اس حوالے سے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلی کا سال ثابت ہونے والا ہے،2014 میں فیس بک نے ایپ کے اندر چیٹنگ کے فیچر کو ختم کرکے چیٹس کے لیے ایک الگ ایپ میسنجر پیش کی۔یہ طریقہ کار کام بھی کرگیا اور واٹس ایپ کے بعد میسنجر کو دنیا کی دوسری بڑی میسجنگ ایپ تصور کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے نئے فیچرز کے بارے میں بتانے والے ٹوئٹر صارف Matt Navarra نے اس نئے چیٹ آپشن کا اسکرین شاٹ ٹوئٹ کیا۔اس اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک ایپ میں رائٹ سائیڈ پر swipe کرکے چیٹس تک رسائی ممکن ہوگی اور میسنجر ایپ کو اوپن کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ نیا فیچر اس وقت محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ممکنہ طو رپر آنے والے مہینوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔