اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال گدھوں کی کل تعداد 57 لاکھ تھی، رواں مالی سال میں گدھوں کی تعداد برھ کر 58 لاکھ ہو گئی، ایک سال کے دوران مویشیوں کی تعداد میں بھی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال کا اقتصادی سروے کے مطابق مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ 5 کروڑ 55 لاکھ ہو گئی،ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کا اضافہ ہوا،بھیڑوں کی افزائش میں ایک سال میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا،اونٹوں خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں رواں مالی سال بھی اضافہ نہ ہو سکا۔















