اسلام آباد ( اے بی این نیوز )2022/23 میں فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی،مالی سال 2023 میں زرعی سیکٹر میں 1.55فیصد کی ترقی ہوئی، انڈسٹریل سیکٹر کیلئے مالی سال 2023 مشکل رہا، 2.94 فیصد کی گراوٹ رہی،کپاس کی پیداوار میں 41 فیصد کمی آئی، چاول کی پیداوار میں7.32 ملین ٹن کمی آئی،گنے کی پیداوار میں مالی 2023 کے دوران 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا، گندم کی پیدوار میں بھی 5.4 فیصد کا اضافہ ہوا، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 8.11 فیصد کی گراوٹ دیکھے میں آئی،سیلاب کے باعث ملکی کی معاشی صورتحال مزید ابتر ہوئی،جولائی سے مارچ تک ٹیکس ریونیو میں 16.5 فیصد اضافہ ہوا،اکنامک سروے کے مطابق ایف بی آر کے ٹیکس وصولیوں میں 16.1 فیصد اضافہ ہوا،مالی 2023 میں صوبوں کا مجموعی سرپلس 456 ارب روپے رہا، مالی 22/23 میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد تک پہنچ گئی،مالی سال 21/22 میں مہنگائی کی شرح 11.3 فیصد تھی،مالی سال 22/23 کے جولائی سے اپریل کے درمیان درآمدات میں11.7 فیصد کمی آئی،جولائی سے اپریل کے دوران درآمدات 46.9 ارب ڈالرز رہیں۔















