اہم خبریں

سکھوں کا مذہبی تہوار جوڑی میلہ گوردوارہ پنجہ صاحب میں خصوصی تقریبات ، سکیورٹی سخت

اٹک (نیوز ڈیسک) گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار جوڑی میلہ کی تقریبات شروع ہوگئیں ،اٹک پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ،میلے کی تقریبات 8 تا 10جون تک گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری رہیں گی ،جوڑی میلہ میں شرکت کے لیے انڈین سکھ یاتری بھی گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچ گے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سکھوں کی سیکیورٹی کے لیے 600 سے زائد افسران و جوانان ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں ،اسکے علاوہ ایلیٹ فورس کے 15 دستے بھی مختلف مقامات پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان خود کرینگے۔

متعلقہ خبریں