میرپور(اے بی این نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے میرپور ڈویژن میں ووٹرز کے غیر معمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی ہدایت پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
میرپور ڈویژن کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر اب ووٹرز شام 6 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:سونا،چاندی مہنگے، آج کی تازہ ترین اپڈیٹ















