اہم خبریں

وفاقی بجٹ 2023-24،وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلئے15جاری اور دو نئے منصوبوں کیلئے فنڈز تجویز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی بجٹ 2023-24میںوزارت بین الصوبائی رابطہ کیلئے15جاری منصوبوں ،دو نئے منصوبوں اور ایک غیر منظور شدہ منصوبے کیلئے فنڈز تجویزکیئے گئے ہیں۔15جاری منصوبوں میں نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کیلئے 100ملین روپے،کھلاڑیوں کیلئے کراچی سپورٹس کمپلکس میں ہاسٹل کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 45.067ملین روپے،اسکردو میں پی ایس بی کوچنگ سنٹر کے منصوبے کی تعمیر کیلئے 35.564ملین روپے،پی ایس سی اسلام آباد میں فٹ پاتھ،مین گیٹ،سیکورٹی اور دیگرکے منصوبے کیلئے 103.547ملین روپے،پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں بائیو میکینکل لیب کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 120ملین روپے،اتھلیٹس کی مختلف ایونٹس میں تیاری کیلئے غیر ملکی کوچز ہائر کرنےکے منصوبے کیلئے 48ملین روپے، پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں ستھینٹک اتھلیٹک ٹریک،فٹبال گروانڈ اور فلڈ لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کیلئے 50ملین روپے،اسلام آباد کوچنگ سنٹر میں مختلف ایونٹس کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپس کا انعقاد کے منصوبے کیلئے50ملین روپے،سیف گیمز کیلئے پی ایس سی سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کیلئے 611.792ملین روپے،پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کیلئے 50ملین روپے، اسلام آباد،فیصل آباد،واہ کینٹ،پشاور ،کوئٹہ،مظفر آباد اور سوات میں سنتھیٹک ہاکی ٹرف کی تنصیب کے منصوبے کیلئے 250ملین روپے،پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں سوئمنگ پول کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 50ملین روپے، اسلام آباد اور لاہور کوچنگ سنٹرز میں بجلی کی تنصیب اور سکورنگ سسٹم کے منصوبے کیلئے 95ملین روپے،سیف گیمز کیلئے اسلام آباد میں وارم اپ ٹریک،ہیٹ ایکسچینجر،کوچز کی رہائش کیلئے فلیٹس،ملٹی پرپز ہال ،فینسنگ وال،ہاکی اور فٹسال گراونڈز کے منصوبے کیلئے 50ملین روپے اور پی ایس بی کوچنگ سنٹر کوئٹہ میں سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کیلئے 40ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔اگلے مالی سال کے دوران دو نئے منصوبوں میں نیشنل گیمز کے انعقاد کیلئے 150ملین روپے اور کشمور (سندھ) میں سپورٹس کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کیلئے 20ملین روپے مختص کرنے کی بھی تجویز ہے۔250منی سپورٹس کمپلکس کی تعمیر کے غیر منظور شدہ منصوبے کیلئے 30ملین روپے مختص کرنے کی بھی تجویز ہے۔

متعلقہ خبریں