اہم خبریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے راولپنڈی میں کاروائیاں

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے راولپنڈی میں کاروائیاں ، اسلام آباد انٹرچینج پر 67٫700 لٹر دودھ کا معائنہ، 1000 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبع ناکے لگا کر 18 دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی،ضائع کیا جانیوالا دودھ جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا،قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر 3 سپلائرز کو جرمانے کیے گئے ہیں، ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں