اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی بجٹ میں اسلام آباد کی جیل کیلئے 69 کروڑ 63 لاکھ روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،وفاقی بجٹ میں نیشنل پولیس اسپتال کیلَئے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی بھی تجویز،ایف آئی اے سائبر کرائم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تجویز،اسلام آباد نیکٹا اتھارٹی کا ہیڈ کواٹر بنانے کا فیصلہ،وفاقی بجٹ میں نیکٹا اتھارٹی کا ہیڈ کواٹر کیلئے اراضی کی خرایداری اور عمارت کیلئے 10 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی،دیہی علاقوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹراز کرنے کیلئے 1 کروڑ رکھنے کی تجویز،غیر ملکیوں کی سیکیورٹی اور دیگر مرعات کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز،زون فور میں ایف آئی اے اکیڈمی ، ٹریننگ اور ہاسٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ،ابتدائی طور پر اراضی کیلئے 8 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز،محفوظ ترین اسلام آباد ، سمارٹ کاروں کے ذریعے نگرانی کیلئے 11 کروڑ 27 لاکھ رکھنے کی تجویز،آئی بی ایم ایس فیز ٹو کیلئے بھی 30 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔















