راولپنڈی ( اے بی این نیوز )شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لانس نائیک معراج الدین اور نائیک ظہیرعباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،لانس نائیک معراج الدین کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کی گئی جبکہ نائیک ظہیرعباس کی نماز جنازہ خوشاب میں ادا کی گئیشہدا کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں اعلی عسکری و سویلین حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران، شہدا کے لواحقین اور علاقے کے عوام نے شرکت کی۔پاک فوج تمام اندرونی وبیرونی خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لئے پرعزم ہے،مشکل سے حاصل کئے گئے امن کو کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مسلح افواج تمام دشمن قوتوں کا بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیں گی۔















