اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی اور اس کے بھائی جمال آفریدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (    اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ جاری کیا ،شہر یار آفریدی اور اہلیہ کی تھانہ مارگلہ پولیس کی طرف سے کی گئی گرفتاری غیر قانونی قرار
عدالت کا شہر یار آفریدی کو اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم ،کریمنل کیسز میں شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سات جون تک شہر یار آفریدی کو پیش نہ کیا گیا تو فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی دوبارہ شروع کردی جائے گی ،جیل کلاس میں تبدیلی کے حوالے سے الگ متفرق درخواست دائر کی جاسکتی ہے ، بظاہر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور انچارج تھانہ مارگلہ کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں