اہم خبریں

ندیم افضل چن کے والد بھی گرفتاری کے بعد گھر واپس آگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان کے گھر سے ان کے 75 سالہ بوڑھے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نجف میں میرے بوڑھے باپ کو چھوڑ دو میں آکر گرفتاری دے دوں گا،میرے باپ نے تو 15 سال پہلے سیاست پر لعنت بھیج دی تھی۔ دوسری طرف خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر حاجی افضل چن کو لاہور سے گرفتار کیا ،پولیس بغیر وارنٹ دکھائے گھر میں داخل ہوئی ملازمین پر تشدد کیا۔ ندیم افضل چن کے والد کو کس کیس میں اور کن الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے لیکن اب انہوں نے اطلاع دی کے ان کے والد کو رہا کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد کو بھی پولیس نے گرفتار کر نے کے کچھ گھنٹوں بعد چھوڑ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں