اہم خبریں

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر 5 سے 13 جون تک ناروے ، سویڈن ، ڈنمارک اور بیلجئم کا دورہ کریں گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر 5 سے 13 جون تک ناروے ، سویڈن ، ڈنمارک اور بیلجئم کا دورہ کریں گی ،وزیر مملکت وزارتی سطح پر سیاسی روابط، ترقی ،تجارت اور موسمیاتی تغیر کے حوالے سے بات چیت کریں گئ ، وزیر مملکت حنا ربانی کھر قانون سازوں اور مقامی کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریں گی ، وزیر مملکت حنا ربانی کھر یورپی پارلیمینٹ کے ارکان اور یورپی کمشن کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقسویڈن میں حنا ربانی کھر یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے خطاب بھی کریں گی ،
وزیر مملکت حناربانی کھر علاقائی و عالمی اہمیت کے حامل امور پر پاکستانی موقف پیش کریں گی ۔

متعلقہ خبریں