اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سید آفتاب حسین شاہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے پاکستان سے پیار ہے،افواج پاکستان ہے تو ہم ہیں یہ ہماری بقاء کے ضامن ہیں،رات کو پولیس میرے گھر بغیر لیڈی پولیس کے آئی،جنہوں نے جرم کیا ہے ان کو پکڑیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسابق ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان تحریک انصاف سید آفتاب حسین شاہ نے کہا کہ9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،مجھ پر ایک ایف آئی آر ہوئی،میں اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرتا ہوں،رات کو پولیس میرے گھر بغیر لیڈی پولیس کے آئی،جنہوں نے جرم کیا ہے ان کو پکڑیں،پولیس نے بے دریغ دروازے کو کھٹکھٹایا جس سے بچے خوفزدہ ہو گئے،مجھے سمجھ نہیں آرہی ہم کس طرف جارہے ہیں،میں پہلے پاکستان کے ساتھ ہوں پھر تحریک انصاف کے ساتھ ہوں،میں کسی جگہ پارٹی سے پیچھے نہیں ہٹا،اعظم سواتی کے ساتھ واٹس ایپ پر بات ہوئی ہے،ہمارے لیڈر عمران خان صاحب ہیں۔















