اہم خبریں

آئندہ مالی سال 2023_24 کے بجٹ میں وزارت صحت کے اڑتیس منصوبے شامل

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )آئندہ مالی سال 2023_24 کے بجٹ میں وزارت صحت کے اڑتیس منصوبے شامل کئے گئے ہیں،دیگر منصوبوں کے لیے ابتدائی طور پر بارہ ارب روپے کے زائد رقم مختص کی گئی ہے،مالی بجٹ 2023 ،2024 میں وزارت صحت نے اڑتیس منصوبوں کے لیے بجٹ مانگ لیابجٹ دستاویز کے مطابق وزارت قومی صحت کیلئے ابتدائی طور پر بارہ ارب روپے سے زائد کے پروگرا اور منصوبےشامل ، وزیراعظم کا صحت سہولت کارڈ سکیم کو نئے بجٹ میں شامل کر کے ،ابتدائی طورپردوارب انتیس کروڑروپے مختص کیے ہیں،پمز میں دو سوبیڈ پر مشتمل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سینٹر کیلئے ایک ارب بیس کروڑ روپے مختص کیے گئے ،دستاویز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جناح ہسپتال کے قیام کیلئے دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ، کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے پچاس کروڑ روپے شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہورمیں ریڈیالوجی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے پینتیس کروڑ مختص، متعدی امراض کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کے قیام کا نیا مںصوبہ بجٹ میں شامل، تیس کروڑ روپےمختص کیے ہیں ،نئے مالی بجٹ میں وزیراعظم کا ہیپاٹائٹس سی پروگرام بھی بجٹ کا حصہ بنا دیا گیاپچاس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ،خیرپور میں بیالوجکس اینڈ کینسر ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر کے قیام کا منصوبہ بھی بجٹ کا حصہ بنادیاگیا،پیرعبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں قائم اس سینٹر کیلئے پچاس کروڑ روپے مختص،محکمہ صحت اسلام آباد میں قائم ڈرگ کنڑول سیکشن کو مضبوط کرنے کا منصوبہ بھی بجٹ کاحصہ بنا دیاگیا ،پندرہ کروڑ کے منصوبے کا مقصد اسلام آباد کے رہائشیوں کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی ہے، آبادی بارے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تیس کروڑ روپے تاہم آزاد کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے غریب کینسر مریضوں کے علاج کا پروگرام بھی بجٹ کا حصہ بنایا گیا ، بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لئے پروگرام کیلئے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دیدی گئ۔

متعلقہ خبریں