اہم خبریں

امریکی حکومت کیساتھ ملکراعلیٰ تعلیم کانظام جاری رکھیں گے،چیئرمین ایچ ای سی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی حکومت نےامریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (ایچ ای ایس ایس اے) کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں تحقیق، اختراع اور کمرشلائزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقادکیا۔ یہ منصوبہ جو پانچ سال پر محیط ہوگا پاکستان کی 16پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور دیگراسٹیک ہولڈرز کےساتھ تعاون کررہاہے،اس سرگرمی کا مقصد گریجویٹ ملازمتوں کو بڑھانےکیلئےمارکیٹ سے چلنے والی تعلیم اورتحقیق کی فراہمی کیلئے یونیورسٹیوں کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔ ورکشاپ میں یونیورسٹیز کے ریسرچ انوویشن اور کمرشلائزیشن(او آر آئی سی ایس) کےدفاتر کے چھبیس عہدیداروں نے شراکت کی اور کمرشلائزیشن دفاتر میں اسٹریٹجک اپروچز، مینجمنٹ ٹولز، فیکلٹی ڈویلپمنٹ کےحوالےسے اپنی مہارت اورتجربات شئیرکئے۔ یو ایس ایڈ اس پروجیکٹ کےذریعے متنوع تحقیقی منصوبوں کے انتظام کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی نجی شعبے کی شراکت داری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کوفروغ دینے کیلئےجامعات کی صلاحیت میں اضافہ کرےگا۔اس ہفتے کی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں یو ایس ایڈ پاکستان کے مشن کے ڈائریکٹر Reed Aeschliman نے کہا ہمیں فخر ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے ہماری وابستگی نے یونیورسٹی کے نظام میں مسلسل بہتری کی بنیادیں قائم کرنے میں مدد کی ہے۔ اس موقع پر ایچ ای سی کےچیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کیلئے یوایس ایڈ کی دیرینہ وابستگی کو سراہتے ہوئےکہا امریکی حکومت کے ساتھ ملکر ہم تحقیق پالیسی سازی صلاحیت بڑھانے جیسے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کو مستحکم کرنا جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں