اسلام آباد (اے بی این نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کا سیاست میں رہنا ملک اور قوم کے لیے نقصان دہ ہے، وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویرحسین نےکہا وہ ثابت شدہ بیرونی ایجنٹ ہے جو ملکی اداروں کو کمزور کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے چار سال تک ملکی تباہی کے بعد اقتدار سے باہر نکل کر عملی طور پر بھی ملک میں تباہی کی بنیاد رکھی،،فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔















