اسلام آباد (اے بی این نیوز)190ملین پاؤنڈز کی غیرقانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ،، نیب راولپنڈی نے 22 اہم سیاسی رہنماوں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں،، سابق وفاقی وزراء،اور کابینہ کے ممبرز کے نام گاڑیاں، جائیدادوں،اکا ونٹس کا ریکارڈز طلب ،،تمام صوبوں کے سیکرٹریزایکسائز کو ریکا رڈ فرا ہمی کے لیے مراسلے جاری۔ ، عثمان بزدار کے خلاف بھی پنجاب میں تقرر و تبادلوں کا کیس کھل گیا،نیب کو 2018 سے 2022 تک تعیناتیوں کا ابتدائی ریکارڈ موصول ،، نیب کا پی ٹی رہنماؤں کے خلاف پشاور بی آرٹی ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ۔۔ بی آرٹی پشاور اور پنجاب میٹرو بس سروس کے اخراجات کی تقابلی رپورٹ پی اے سی میں جمع کرادی گئی۔















