اسلام آباد (اے بی این نیوز) 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں نیب راولپنڈی حکام نے تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزراء کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ تمام صوبوں کے ایکسائز سیکرٹریز کو 22 سیاسی رہنماؤں کے نام گاڑیوں، گھروں ، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈ فراہمی کیلئے مراسلے جاری ۔نیب حکام نےسابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر اور فواد چودھری کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب نے اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور اور شیریں مزاری کے نام جائیدادوں کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا۔ غلام سرور خان، مراد سعید، پرویز خٹک، زبیدہ جلال، حماد اظہر اور شفقت محمود ،شیریں مزاری، خالد مقبول صدیقی، اعجاز احمد شاہ، علی امین گنڈا پور اور فروغ نسیم ،مخدوم خسرو بختیار، اسد عمر، عمر ایوب، میاں محمد سومرو، فواد چودھری اور محبوب سلطان،فیصل واوڈا، علی زیدی، اعظم سواتی، شیخ رشید اور ظہیر الدین بابر اعوان اعجاز احمد شاہ سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، نیب راولپنڈی نے 22 سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزراء نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔یاد رہے کہ نیب سابق وزراء اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کیخلاف 190 ملین پاونڈز کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔















