اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف مریم نواز کی توہین عداالت سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس کہ طرف سے 7 اعتراضات کیے گئے کہ درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی، اس بات کی بھی نشاندہی نہیں کی گئی کہ کس عدالتی حکم کی یہ خلاف ورزی ہے ، انکوائری کمیشن کیخلاف پہلی ہی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے اس کے بعد توہین عدالت کی درخواست ناقابلِ فہم ہے۔ عدالت کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی جاتی ہے۔















