اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 19کروڑپاؤنڈزکی غیرقانونی منتقلی پر نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکوآج دوبارہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشیدا حمد آج صبح 11 بجےپیش ہونےکانوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد گزشتہ ہفتےطلبی کےنوٹس کےباوجودپیش نہیں ہوئے تھے،نیب نے آ ج فوادچودھری کو بھی آج طلب کیا ہوا ہے ، فوادچودھری دن 12بجےپیش ہونےکانوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیراعلیٰ پرویزخٹک آج نیب میں پیش ہونگے جبکہ نیب نےاسدعمرکو31مئی کوطلب ہوا ہے ۔