اہم خبریں

پرنسپل کیپٹن عمیر شہید سکول بیروٹ امتیاز عباسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ایبٹ آباد(اےبی این نیوز)کیپٹن عمیر شہید اسکول بیروٹ میں پرنسپل امتیاز عباسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔۔۔کیپٹن عمیر شہید اسکول بیروٹ ایبٹ آباد میں پرنسپل امتیاز عباسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں معززین علاقہ سمیت مقامی اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی اس تقریب کے مہمانان خصوصی ڈی ای او ایبٹ آباد تنویر اعوان اور سیکرٹری ایبٹ آباد بورڈ ظفر ارباب عباسی تھے اس کے علاوہ تقریب میں مقامی سیاسی و سماجی قیادت نے بھی بھرپور شرکت کی اس تقریب سے محمد تنویر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اس معاشرے میں سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں انھوں نے فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اسکول میں خالی آسامیوں میں سے چار کی اپوائنٹمنٹ کا آرڈر بھی کیا سیکرٹری ایبٹ آباد بورڈ ظفر ارباب عباسی نے اسکول انتظامیہ کو اس پروقار تقریب کو منعقد کروانے پے خو سراہا پرنسپل امتیاز عباسی نے اپنے الوداعی کلمات میں اسکول انتظامیہ معززین علاقہ اور بچوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس پر وقار انداز میں ان کو رخصت کیا۔اس تقریب میں میڈیا اور مقامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے بھی شرکت کی صحافی صیاب احمد عباسی نے اپنے خطاب میں اساتذہ کی کارکردگی کو سلام پیش کیا اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اساتذہ کے کردار پر ذور دیا اس تقریب میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس حماد الیاس عباسی عثمان خالد عباسی اور مہران عباسی نے بھی شرکت کی علاقائی نیوز چینل شہادت نیوز پر تقریب لائیو دکھائی گئی آخر میں سالانہ اسپورٹس فیسٹیول اور دیگر مقابلوں میں پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے معززین علاقہ نے اس منفرد اور پر وقار تقریب کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ خبریں