اسلام آباد (نیوزڈیسک)رہنما ن لیگ ڈاکٹر افنان اللہ نے کہاہے کہ جو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جا رہے ہیں وہی لوگ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف فیصلے دے رہے ہیں، یہ کیسی جوڈیشری ہے جو کہہ رہی ہے کہ ہمارا احتساب نہ کرو۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ یہ کیسی جوڈیشری ہے جو کہہ رہی ہے کہ ہمارا احتساب نہ کرو،اگر آپ نے غلط کام نہیں کیا تو آپ کمیشن بننے دیتے۔















